سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، 2 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

Published On 01 April,2022 08:24 pm

ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کا چاند نظر آ گیا ہے۔

چاند نظر آنے کے بعد  یکم اپریل شعبان المعظم کا آخری دن تھا اور ماہ مقدس کا آغاز 2 اپریل بروز ہفتہ سے ہوگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امام کونسل آف ساؤتھ آسٹریلیا کہا کہنا تھا کہ جنوبی آسٹریلیا میں چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں اور یکم رمضان 2 اپریل کو ہو گا۔

ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم رمضان 3 اپریل کو ہو گا۔

Advertisement