مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائی، 12 فلسطینی زخمی

Published On 29 April,2022 12:35 pm

مقبوضہ بیت المقدس : (دنیا نیوز) مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائی کے نتیجے میں بارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 اسرائیلی فورسز مسجد کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئیں اور نہتے فلسطینیوں پر ربڑکی گولیاں برسا دیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ صہیونی فورسزکی بربریت سے بارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ظالم اسرائیلی فورسز اس سے قبل بھی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کرچکی ہے جس کی مسلمان ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
 

Advertisement