شاہ سلمان سے طیب اردوان کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

Published On 29 April,2022 08:41 am

جدہ: (دنیا نیوز) سعودی شاہ سلمان سے جدہ میں ترک صدر طیب اردوان نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

شاہ سلمان اور طیب اردوان میں ملاقات السلام پیلس میں ہوئی جس میں گرم جوشی کا عنصر نمایاں رہا، پیلس پہنچنے پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدرطیب اردوان میں بھی ملاقات ہوئی۔

تعلقات کی بحالی کیلئے ترک صدر سعودی عرب کا اہم دورہ کر رہے ہیں۔ ان تعلقات کو سب سے زیادہ نقصان 2018 میں استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ہوا تھا۔
 

Advertisement