واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں بہیمانہ فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، ریاست اوکلاہوما کے ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
اطلا ع ملنے پر پولیس ہسپتال پہنچ گئی اور زخمیوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کیا، حکام کے مطابق فائرنگ واقعہ میں مسلح شخص بھی مارا گیا، ہلاک ملزم رائفل اور گن سے مسلح تھا۔
ہسپتال میں فائرنگ کا واقعہ امریکی شہر ٹلسا میں پیش آیا ،اس موقع پر ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا تھا۔ حکام نے واقعہ کو بہیمانہ عمل قرار دیا ہے۔