لندن:(دنیا نیوز) برطانیہ میں ریلوے ملازمین نے مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافہ کے لیے پہیہ جام ہڑتال کردی۔
ریلوے کمپنیوں کے 40 ہزار ملازمین نے کام کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے صرف 20 فیصد مسافر ٹرینیں ہی پٹڑی پر آسکیں۔
لندن اور دیگر بڑے شہروں میں لاکھوں شہری گھر سے کام کرنے یا ٹیکسی لے کر دفتر جانے پر مجبور ہوگئے، ریلوے ملازمین نے تنخواہوں میں 3 فیصد اضافہ کی پیشکش مسترد کردی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد کو چھو رہی ہے، تنخواہوں میں 3 فیصد اضافہ کافی نہیں۔