لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن نے قذافی سٹیڈٰم لاہور کا دورہ کیا، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے، انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔