ارجنٹائن میں آتشزدگی کے واقعے میں 5 افراد ہلاک، 35 زخمی

Published On 24 June,2022 08:49 am

بیونس آئرس: (دنیا نیوز) ارجنٹائن میں آتشزدگی کے واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہو گئے۔

آگ لگنے کا واقعہ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں پیش آیا جہاں ایک مصروف علاقے میں کثیر المنزلہ عمارت کی ساتویں اور آٹھویں منزل پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک تھی جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

حکام نے دھماکے اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔