میڈرڈ:(دنیا نیوز) اسپین کے شہر میڈرڈ میں جاری نیٹو سمٹ میں ممبر ممالک روس اور چین کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔
نیٹو سمٹ کے دوسرے روز جاری اعلامیہ میں روس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین سے اپنی افواج فوری واپس بلائے اور یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیٹو ممالک یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور روسی جارحیت کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے جبکہ چین کے بارے میں کہا گیا کہ وہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کو کمزور کر رہا ہے۔
نیٹو اعلامیہ میں چین کو مغرب کے مفادات، سکیورٹی اور اقدار کے لیے چیلنج قرار دیا گیا، فن لینڈ اور سویڈن کو تنظیم میں باضابطہ شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔