روم میں سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’’خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

Published On 03 July,2022 03:37 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹلی کے دارالحکومت روم میں سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ’’خالصتان ‘‘کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔

ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اٹھارہ سال سے زائد بھارتی پنجاب کے افراد شناخت ظاہر کر کے ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ ووٹرز نے مطالبہ کیا کہ مشرقی پنجاب پر بھارت اپنا جبری قبضہ ختم کرے، انہوں نے اقوام عالم سے بھارت میں سکھوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ اب تک برطانیہ سمیت سات یورپی ممالک میں خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔
 

Advertisement