لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ چارلس اسامہ بن لادن کے بھائیوں سے عطیات لینے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ چارلس کی چیریٹی فاؤنڈیشن نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بھائیوں بکر اور شفیق سے مبینہ طور پر دس لاکھ پاؤنڈ وصول کیے تھے۔
دونوں افراد کا تعلق سعودی عرب کے امیر ترین خاندان سے ہے، تاہم کلیئرنس ہاؤس نے وضاحت کی کہ یہ عطیہ پرنس آف ویلزنے بذات خود قبول نہیں کیا بلکہ ان کے چیریٹی فنڈ نے قبول کیا تھا۔