چین میں جدید ترین طیاروں اور ہتھیاروں پر مشتمل ایئر شو نومبر میں منعقد ہو گا

Published On 01 August,2022 09:59 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں جدید ترین طیاروں اور ہتھیاروں سمیت دیگر فوجی سازوسامان جلد عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

ایئر شو میں نہ صرف عوام جنگی طیاروں کی گھن گرج سے محفوظ ہوسکیں گے بلکہ دیگر ہتھیاروں جن میں اسلحہ بھی شامل ہے کا معائنہ کر سکیں گے۔ تقریب میں بیالیس ممالک اور خطوں کے سات سو بیس سے زائد نمائش کنندگان بھی حصہ لیں گے۔

چودھواں ایئر شو چائنا، آٹھ سے تیرہ نومبر تک صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر زوہائی میں منعقد ہو گا۔
 

Advertisement