ماسکو:(دنیا نیوز) روس نے اوپیک پلس کے اجلاس میں تیل کی پیداوار کم کرنے کے خلاف ووٹ دینے کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک پلس کے اجلاس میں ماسکو تیل کی پیدوار کم کرنے کی مخالفت کرے گا، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس میں روس اور سعودی عرب تیل پیداکرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ تیل کی پیدوار کم نہ ہونے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہنے کی توقع ہے۔