کیف: (دنیا نیوز) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حکام یوکرین میں روس کے زیر قبضہ زیپوریژیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لیے ایٹمی پلانٹ پر پہنچ گئے۔
آئی اے ای اے حکام ایٹمی پلانٹ میں جوہری مواد کے ممکنہ پھیلاؤ کا جائزہ لیں گے، ایٹمی ایجنسی کے وفد کی قیادت ایجنسی کے سربراہ خود کر رہے ہیں۔
زیپوریژیا ایٹمی پلانٹ کے احاطے میں کئی ماہ سے جھڑپیں ہورہی ہیں جس کے باعث جوہری مواد کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
وفد کے ارکان نے ایٹمی پلانٹ کا دورہ کرنے سے پہلے کیف میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بھی ملاقات کی۔