لکھنؤ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی،15 افراد ہلاک

Published On 16 September,2022 05:11 pm

لکھنو: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ۔ حادثات میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل بارش سے ایک گھر کی دیوار گر گئی ۔ ملبے تلے دب کر بارہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ غیر معمولی بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ سڑکیں زیر آب اور گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ تعلیمی ادارے بند اور کاروبار زندگی معطل ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، جو لکھنؤ میں اوسطاً ایک ماہ میں ہونے والی بارش کے برابر ہے۔
 

 
Advertisement