جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکا کیساتھ تعلقات معمول پر آجائیں گے: چین

Published On 14 November,2022 05:24 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور اور ان کے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان واپس تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں دونوں ممالک کےسربراہان کے درمیان دوبدو ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین امریکا کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کا خواہاں ہے، ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے امریکا مناسب طریقے سے اختلافات کو قابو میں رکھے گا، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دے گا اور غلط فہمیوں اور غلط اندازوں سے گریز کرے گا تاکہ امریکا اور چین کے تعلقات کو صحت مند اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
 

Advertisement