متحدہ عرب امارات کے نجی شعبے سے وابستہ شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

Published On 25 November,2022 08:25 pm

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے شہریوں کے لیے ماہانہ الائونس کا اعلان کیا ہے۔

 صدر شیخ محمد بن زاید اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر کیے گئے اس اعلان کے تحت آئندہ 5 سال تک نجی شعبے سے وابستہ 1 لاکھ 70 ہزارشہریوں کو ماہانہ الائونس دیا جائے گا۔

الاؤنس کی حد تنخواہ کے ساتھ 30 ہزار درہم سے زیادہ نہیں ہوگی اور شہریوں کو تعلیمی ڈگری کے اعتبار سے ماہانہ 7 ہزار درہم الاؤنس دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے حکومت کے اس اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو الائونس دینے کا مقصد انہیں نجی شعبے اور بالخصوس بینکنگ کی طرف راغب کرنا ہے۔