امریکی ریپرکین ویسٹ کا 2024 میں نائب صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

Published On 26 November,2022 10:23 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) مشہور امریکی ریپر کین ویسٹ نے 2024 میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔

کین ویسٹ نے کہا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے، امریکی ریپر نے یہ دعویٰ اس وقت کیا جب گزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں گئے تھے۔

کین ویسٹ کے مطابق جب انہوں نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی تو سابق صدر نے چلاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر شکست کھانے والا ہوں، کین ویسٹ اس سے قبل 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا اور وہ محض 70 ہزار ووٹ حاصل کرسکے تھے۔