اٹلی: موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ، 8 افراد ہلاک

Published On 26 November,2022 05:22 pm

روم: (دنیا نیوز) موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے اٹلی میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد مکانات زمین بوس ہو گئے، امدادی کارروائیوں میں دو افراد کو بچا لیاگیا۔

حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔