بنکاک :(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ کی بڑی بیٹی راجکماری بجراکیتیابھا ماہیڈول کو دل کی بیماری کی وجہ سے ہوش کھونے کے بعد علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھائی محل کے مطابق راجکماری بجراکیتیابھا ماہیڈول کو دارالحکومت کے شمال میں ناکھون رتچاسیما میں فوجی کتوں کے تربیتی سیشن کے دوران بیمار ہوئی تھیں۔
شہزادی بھا کے نام سے مشہور 44 سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کی سب سے بڑی بیٹی اور اپنی پہلی شادی سے اکلوتی اولاد ہیں۔ بادشاہی کے جانشینی کے قوانین مرد وارثوں کے حق میں ہیں تاہم محل نے باضابطہ طور پر ابھی تک کسی ولی عہد کا اعلان نہیں کیا ہے۔
تھائی لینڈ کی یونیورسٹی میں قانون اور بین الاقوامی تعلقات میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کرنے سے پہلے انہوں نے جزوی طور پر برطانیہ سے تعلیم حاصل کی تھی، بعد میں انہوں نے نیویارک کی کورنیل یونیورسٹی میں قانون میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔