جینیوا: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے پراتفاق کرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں 200 روسی شہریوں پر پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ یورپی یونین یوکرین کے ساتھ ہے، روس کو اپنے ظلم کی قیمت ادا کرنی ہوگی، اس سے قبل یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کیلئے 2 بلین یورو مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا جو کہ یوکرین کی فوجی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد سے یورپی یونین نے روس پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس میں روس کی معیشت، مالیاتی نظام، مرکزی بینک اور اعلیٰ سرکاری حکام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔