پٹنہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں میں دریائے بروہی گنڈک پر نیا تعمیر ہونیوالا پل افتتاح سے پہلے ہی ٹوٹ کر دریا میں گر گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا کیونکہ اس تک رسائی کی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پل کو عوام کے لیے ابھی تک باقاعدہ طور پر کھولا جانا باقی تھا۔
پل بیگوسرائے ضلع میں دریائے بروہی گنڈک پر 13 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’اس کا جلد ہی افتتاح ہونا تھا لیکن اس سے پہلے ہی یہ گر گیا۔‘‘
#Bihar | A portion of a bridge built across Burhi Gandak River in Sahebpur Kamal, Begusarai collapsed&fell into the river y day after it had developed cracks a few days ago
— The Times Of India (@timesofindia) December 19, 2022
The bridge was temporarily shut for use. We re assessing the reason behind bridge collapse: DM Begusarai pic.twitter.com/Hcag4mJzFe
انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کے وقت پل پر کوئی نہیں تھا۔ یہ پل چیف منسٹر نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت بنایا گیا تھا۔
سینئر ضلعی افسر روشن کشواہا نے کہا کہ پل کو کبھی بھی باضابطہ طور پر نہیں کھولا گیا تھا لیکن جب سے یہ مکمل ہوا تھا لوگوں نے اسے استعمال کیا۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران 206 میٹر طویل پل میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا، پل کو عارضی طور پر استعمال کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ ہم پل کے گرنے کی وجہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔