سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین پر نئی پابندی عائد کر دی جس کے مطابق کسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا لنک شیئر کرنے پر صارف کا اکاؤنٹ ہٹا دیا جائے گا۔
ٹوئٹر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی تیسری پارٹی کی سوشل میڈیا ویب سائٹ کا لنک شیئر کرنے پر نہ صرف ٹوئٹ بلکہ اکاؤنٹ بھی ہٹا دیا جائے گا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر صارفین کو انسٹا گرام یا دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا یوزر نیم بھی شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹوئٹر کی اس نئی پالیسی کے بعد کوئی بھی صارف ٹوئٹ میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا لنک اور نہ ہی یوزر نیم شیئر کرسکے گا۔
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اس نئی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے صرف ایک لفظ لکھا ’کیوں؟