فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Published On 19 December,2022 10:01 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی فٹبالر کریم بینزما نے انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بینزما ریال میڈرڈ کی جانب سے کلب فٹبال کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے فرانس کے لیے 97 میچز میں 37 گول کیے وہ انجری کے باعث قطر ورلڈکپ سے باہر ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ فائنل سے قبل ارجنٹینا کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے انہیں فٹ قرار دیا گیا تھا تاہم وہ ٹیم کے کیمپ میں واپس نہ آسکے۔

فٹبالر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ  میں نے کوشش کی اور غلطیاں بھی کیں، جو مجھے وہاں لے گئیں جہاں میں آج ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے ۔
 

Advertisement