پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے شہری لوڈ شیڈنگ کے باعث گیس سلنڈر والے چولہے اور ٹارچ خریدنے کیلئے جوق در جوق بازاروں کا رُخ کرنے لگے۔
فرانس میں لوڈشیڈنگ کے پیش نظر سلنڈر، سولر پینل ہیٹر اور لائٹوں کی فروخت میں 10 گُنا اضافہ ہو گیا ہے، جنریٹر کی طلب میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ بجلی کی ملکی پیداوار کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، فرانس ایک بڑا ملک ہے جس کا انرجی ماڈل شاندار ہے، موسمِ سرما میں ہمیں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوگا۔