ایلون مسک ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دو، 57.5 فیصد صارفین کا مشورہ

Published On 19 December,2022 07:49 pm

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو صارفین نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون نے پول میں اپنے صارفین سے رائے مانگی تھی، برطانوی میڈیا کے مطابق 57.5 فیصد صارفین نے ایلون مسک کی ٹوئٹر سربراہی کے خلاف ووٹ دیا، 12 کروڑ سے زائد افراد ٹوئٹر پولنگ میں حصہ لینے کے اہل تھے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک گزشتہ روز جہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 انجوائے کیا وہیں ساتھ ایک پوسٹ میں لوگوں سے سوال بھی کر دیا کہ کیا میں ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دوں ؟

مسک نے صارفین سے رائے مانگتے ہوئے یہ لکھا تھا کہ صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا، صارفین کی جانب سے رائے دینے کے بعد ایلون مسک کیا فیصلہ کریں گے اس کا صارفین کو شدت سے انتظار ہے۔