ٹوکیو : (دنیا نیوز) جاپانی سمندر کے ساحلی علاقوں میں سرد موسم کی لہر کے باعث شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
جاپان کے نیگاتا پریفیکچر اور فوکوشیما پری فیکچر میں ریکارڈ برف پڑی اورمتعدد ہائی ویز پر گاڑیاں کئی گھنٹے پھنسی رہیں اور بلٹ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔
نیگاتا میں برف باری کے باعث 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی۔
جاپانی محکمۂ موسمیات نے توہوکو اور ہوکوریکو ریجن میں آج بھی برف باری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کے لیے محتاظ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔