ڈھاکہ : (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں کی ابتر حالت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں ایک کشتی پر سوار 180 روہنگیا مسلمان سمندر میں لاپتہ ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین(یو این ایچ سی آر)نے پیر کے روز کہا کہ نومبر کے اواخر میں ایک کشتی کے ذریعہ بنگلہ دیش سے اپنا سفرشروع کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کا کوئی پتہ نہیں چل پا رہا ہے اور وہ سمندر میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
یو این ایچ سی آر کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ کشتی پر سوار تمام 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔، کشتی اس لائق نہیں تھی کہ اس پر سفر کیا جائے اور دسمبر کے اوائل میں ہی اس میں خرابی پیدا ہونے کی اطلاعات ملنے لگی تھیں، بعد میں اس سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔