میڈرڈ : (ویب ڈیسک ) شمال مغربی سپین میں مسافر بس پل سے گزرتے ہوئے دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی کمپنی کی بس تیزی سے بہتے ہوئے دریا پر بنے پل سے 131 فٹ نیچے گر گئی جس کے باعث بس میں سوار 6 مسافر ہلاک ہو گئے، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے دو کو ریسکیو کو کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش ابھی جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، بس ڈرائیور کا الکوحل ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔