برلن : ( ویب ڈیسک ) جرمنی کے شہر ہینوور میں دو افراد کی لاشوں کی شناخت غلطی سے بدل جانے کے بعد ایک مسلمان میت کو جلا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن صوبے لوئر سیکسنی کے دارالحکومت ہینورو میں پیش آنے والے واقعہ میں 71 سالہ ترک شہری کی میت کو شناخت بدل جانے کے باعث غلطی سے جلا دیا گیا جس پر ہینوور میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے معذرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رپوٹس کے مطابق مسلمانوں کی صوبائی تنظیم نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ ایک غلط فہمی تھی جس میں اب تک کسی بھی دانستہ مجرمانہ اقدام کا کوئی سراغ نہیں ملا۔