ماسکو : (ویب ڈیسک ) روس کی بری فوج کے سابق سربراہ اور نئی آبدوزیں بنانے والی ایک تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل الیگزی مسلوف اچانک انتقال کر گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل الیگزی مسلوف کی موت ایڈمرلٹی شپ یارڈز کے جنرل ڈائریکٹر 65 سالہ الیگزینڈر بوزاکوف کے انتقال کے بعد ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق جنرل اپنی موت سے ایک دن پہلے صحت مند تھے اور ان کی صحت کے مسائل کے بارے میں کچھ نہیں سنا گیا تھا۔
الیکسی مسلوف 2004 اور 2008 کے درمیان روسی زمینی افواج کے کمانڈر انچیف رہ چکے ہیں، بعد میں انہوں نے برسلز میں نیٹو میں ملک کے چیف فوجی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک دن پہلے ہی ٹینک کمپنی کا دورہ منسوخ کیا تھا جہاں جنرل مسلوف کام کرتے تھے جبکہ دورے کو منسوخ کرنے کے اچانک فیصلے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔