بھارت : ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، دو نوزائیدہ بچے بدل گئے

Published On 29 December,2022 06:29 am

نئی دہلی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست حیدر آباد کے ایک سرکاری ہسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث نوزائدہ بچے بدل گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تلنگانہ کے ضلع منچریال کے ایک سرکاری ہسپتال میں تشویشناک واقعہ سامنے آیا جس میں دو نوزائیدے بچے بدل گئے جس کے باعث والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

رپوٹ کے مطابق ممتا اور پاونی نامی دو خواتین کی زچگی دس منٹ کے وقفے سے ہوئی ، دونوں خواتین کے ورثاء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سٹاف نے انہیں لڑکے کی پیدائش کی خبر دی مگر بعد میں انہیں لڑکی تھما دی گئی۔

دونوں خاندانوں کا دعویٰ ہے کو نوزائیدہ لڑکا ان کا ہے اور یہ واقعہ ہسپتال کے سٹاف کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔

دوسری جانب ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ دونوں بچوں کے ڈی این اے کی تصدیق کی جائے گی جس کے بعد انہیں والدین کے حوالے کیا جائے گا۔