واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کا مقصد نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ ملکرامن قائم کرنا ہے، نئی حکومت کے ساتھ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے بھی کام جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھے گا اور اس حل کی عملداری کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیوں کی مخالفت کرے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں تیسری بار وزیراعظم بننے والے بن یامین نیتن یاہو دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ مل کر نئی اتحادی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔