کمبوڈیا: کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Published On 29 December,2022 10:30 am

پدوم پن : (ویب ڈیسک ) جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے سرحدی علاقے میں واقع کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے سرحدی علاقے پوئی پٹ میں واقع ڈائمنڈ سٹی گرینڈ ہوٹل اینڈ کیسینو میں آگ گزشتہ رات لگی ، آگ سے جھلس کر 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے ، واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق آتشزدگی کے وقت کیسینو ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت 400 کے قریب افراد موجود تھے۔