من پسند کھلونا خرید کر نہ دینے پر بچے نے ماں کو قتل کر دیا

Published On 30 December,2022 11:15 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک)امریکا میں ایک بچے نے من پسند کھلونا خرید کر نہ دینے پر اپنی ماں کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق 10 سالہ لڑکے کے اہل خانہ نے اپنی ماں کو قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماں کی طرف سے بچے کو ہیڈسیٹ خرید کرنہ دینے پر بیٹے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکا ایک سال سے زیادہ عرصے سے موڈ اور رویے کی خرابیوں کے وجہ سے زیر علاج میں تھا۔ اس کے علاج کے منصوبے کا حصہ الیکٹرانک آلات تک رسائی پر پابندی بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: ایک روز کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات ، تین افراد ہلاک

کم عمر لڑکے کو اپنی ماں 44 سالہ کیانا مان کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

لڑکے کی دادی لوریتھا مان کا کہنا ہے کہ وہ پوتے سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔ اس نے مجھ سے بہت قیمتی چیز چھین لی ہے۔ اسے اس کے کیے کی قیمت چکانی پڑے گی۔