سعودی عرب، اسپین کا مشترکہ تیار کردہ جنگی بحری بیڑہ جدہ پہنچ گیا

Published On 30 December,2022 08:44 am

ریاض :(ویب ڈیسک ) سعودی عرب اور اسپین کا مشترکہ تیارکردہ جنگی بحری جہاز ’’الدرعیۃ‘‘ جدہ پہنچ گیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق " الدرعیۃ " بحری جنگی جہاز جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اس بحری جنگی جہاز کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، یہ جہاز دنیا میں اپنی نوعیت کا جدید ترین بحری جنگی جہاز ہے۔

افتتاحی تقریب میں سعودی نیوی اور اسپینش نیوی کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وژن 2030 کے تحت آئندہ چند سال میں سعودی عرب بحری جنگی جہاز کی تیاری میں پچاس فیصد مہارت حاصل کر لے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ 2018 میں ہوا تھا جس میں سے دوسرا بحری جہاز ’’الدرعیۃ‘‘ جدہ پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2018 میں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمن میں حملوں کے پیش نظر اسپین نے سعودی عرب کو بموں کی فروخت روک دی تھی۔