کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ دنیا سے رخصت ہوگئے

Published On 31 December,2022 07:32 pm

ویٹیکن سٹی: (ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ 95 سال کی عمر میں ویٹی کن میں انتقال کرگئے۔

کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ 95 سالہ بینی ڈکٹ گذشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھے، چند روز قبل پوپ فرانسس نے بینی ڈکٹ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔

بینی ڈکٹ نے 2005 سے لےکر 2013 تک کیتھولک چرچ کی سربراہی کی جس کے بعد وہ خرابی صحت کی وجہ سے اس عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے، وہ 600 سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کرسمس پر غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھیں: پوپ فرانسس

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سابق پوپ کی میت کو 2 جنوری سے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا گرجا گھر میں رکھا جائےگا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے اور 5 جنوری کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔