بھارت : ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے سے بس کار سے جا ٹکرائی، 9 افراد ہلاک

Published On 31 December,2022 11:32 am

نیودہلی : (ویب ڈیسک ) بھارت میں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے بس بے قابو ہوکر کارسے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا۔

رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران بس ڈرائیور کو نوساری ہائی وے پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے والی کار سے ٹکرا گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،  حادثے میں کارمیں موجود تمام افراد ہلاک جبکہ 28 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ  بس کا ڈرائیور بھی موقع پر دم توڑ گیا ۔

حادثے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کو پولیس کی جانب سے کلیئر کروادیا گیا ہے ۔