سعودی اور بحرینی فوج کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

Published On 31 December,2022 06:10 am

ماناما : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب اور بحرین کی بحری افواج کی ’’ برج 23 ‘‘ نامی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین ڈیفنس فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر النعیمی، سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی جنرل فہد بن ابراہیم التھونین سمیت متعدد سینئر افسران نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

بحری مشقوں کے ڈائریکٹر کرنل احمد العصیمی نے کہا کہ مشقوں کو حقیقی جنگی ماحول میں انجام دیا گیا جبکہ ریکارڈ وقت میں اعلی معیار کے ساتھ حربی آپریشن کیے اور دونوں ملکوں کے فوجی افسران نے جنگی عمل کو منظم کرنے کا تجربہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں میں بحری جہازوں کی بحری توپوں کو نشانہ بنانے اور میری ٹائم سپیشل سیکیورٹی یونٹس اور میرین کے لیے ہلکے ہتھیاروں کے استعمال پر بھی توجہ دی گئی۔