امریکی کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے جاری کر دیئے

Published On 31 December,2022 03:40 am

واشنگٹن : ( دنیا نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان کمیٹی کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 سال کے ٹیکس گوشوارے جاری کردیئے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ری پبلکن کی طرف سے چیمبر کا انتظام سنبھالنے سے قبل یہ غیر معمولی اقدام اٹھایا گیا ہے جبکہ ٹیکس گوشوارے منظر عام پر آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 2015 سے 2020 تک کے گوشوارے جاری کرنے کے بعد سابق صدر اور ڈیموکریٹک کے قانون سازوں کے درمیان کئی برس سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدارتی امیدوار تھے جنہوں نے اپنے ٹیکس گوشوارے جاری نہیں کئے تھے۔