پیوٹن کا نیتن یاہو کی حکومت میں واپسی کا خیر مقدم

Published On 31 December,2022 04:53 am

ماسکو : ( ویب ڈیسک ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومت میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پر امید ہوں کہ یاہو کی زیر قیادت نئی حکومت مشرق وسطیٰ میں امن کا سلسلہ یقینی بنانے کیلئے روس اور اسرائیل کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔

پیوٹن کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے یاہو کی ذاتی اور دیرینہ کوششیں قابل تعریف ہیں۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کے چھٹی بار وزیر اعظم بن چکے ہیں، یاہو کو یہ کامیابی رائٹ ونگ اور نسل پرستی کے حوالے سے گہرے تعلقات رکھنے والی یہودی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے بعد ملی ہے۔