دبئی میں سال نو کو ’’ ویلکم ‘‘ کرنے کی تیاریاں جاری

Published On 31 December,2022 06:50 am

دبئی : (ویب ڈیسک ) دبئی میں 2023 کے شاندار استقبال کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ شہری اور سیاح آتش بازی کے مناظر سمیت معروف گلو کاروں کی موسیقی سے لطف اندوز ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے سال کی آمد پر ہوٹلز کی بکنگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ جمیرا ساحل پر واقع ہوٹلز میں پارٹیز اور رہائش کیلئے سب سے زیادہ بکنگ سامنے آئی ہے۔

دبئی میں قائم ہوٹلز کی جانب سے بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ پیکج دیئے جارہے ہیں جن میں کھانے اور رہائش جیسی سہولیات شامل ہیں۔

بعض ہوٹلوں کے ریسٹورنٹس بکنگ کا دائرہ ہوٹلوں کے رہائشیوں کے لیے محدود کیے ہوئے ہیں جبکہ پیکیج انہی کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور یورپ کے معروف گلوکار بھی نئے سال کے آغاز کے موقع پر مختلف تقریبات میں پرفارم کریں گے۔