رشبھ پنت کو پلاسٹک سرجری کیلئے جہاز سے ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان

Published On 31 December,2022 01:34 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان بیٹر رشبھ پنت کو ہوائی جہاز کے ذریعے پلاسٹ سرجری کیلئے ہسپتال سے منتقل کیا جاسکتا ہے۔

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر شیام شرما کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ٹیم کرکٹر کی نگرانی کیلئے میکس ہسپتال دہرادون جارہی ہے، اگر ضرورت پڑی تو ہم انہیں پلاسٹک سرجری کیلئے ہوائی جہاز سے دہلی منتقل کردیں گے۔

واضح رہے کہ رشبھ پنت جمعہ کی الصبح اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں ماتھے اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کرکٹر کی گاڑی کو اسوقت حادثہ پیش آیا جب انکی آنکھ لگ گئی تھی اور کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکراگئی، حادثے کے فوری بعد کرکٹر ونڈ سکرین توڑ کر باہر آئے اور پولیس کو اطلاع دیم جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 28 سالہ کرکٹر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ہوش میں ہیں، کرکٹر میکس اسپتال دہرادون میں زیر علاج ہیں، جہاں انکا ایم آر آئی سکین کروایا گیا ہے۔