تنزانیہ : سیاسی ریلیوں پر عائد چھ سال پرانی پابندی ختم کر دی گئی

Published On 04 January,2023 05:29 am

دو دو ما : ( ویب ڈیسک ) تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن کی جانب سے سیاسی ریلیوں پر عائد چھ سال پرانی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہر نے منگل کے روز اپنے طاقتور پیشرو کی طرف سے 2016 میں حزب اختلاف کی ریلیوں پر عائد پابندی ہٹا دی۔

صدر مملکت نے سٹیٹ ہاؤس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ریلیوں کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی، میں تمام سیاست دانوں سے مہذب سیاست پر عمل کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔

بعض اپوزیشن سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ صدر کا یہ اقدام ملک میں جمہوریت کے لیے سنگ بنیاد ہونا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق 2021 میں جان میگوفولی کی موت کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد سے صدر سامیہ حسن نے سیاسی اختلاف رائے کے طور دیکھی جانے والی پالیسیوں سے الگ ہونے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔