ییناگوا :(ویب ڈیسک ) نائیجیریا کی ریاست ایڈو کے ٹام ایکیمی ریلوے اسٹیشن پرٹرین کا انتظار کرتے 32 مسافروں کو مسلح شخص نے اسلحے کے زور پراغوا کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چرواہوں کے قبیلے کے ایک شخص نے اسلحے کے زور پر شہر ’واری‘ جانے کیلئے ٹرین کے انتظار میں کھڑے 32 مسافروں کو اغوا کر لیا ہے جبکہ اسٹیشن پر موجود کچھ لوگوں کو گولیاں لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق مسلح شخص نے 32 افراد کواغوا کیا جن میں ایک شخص اغواکار کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک کے شہریوں کے غیر محفوظ ہونے کی ایک تازہ مثال ہے اور اس صورتحال کو ملک میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ایک چیلنج خیال کیا جارہا ہے ۔
مقامی انتظامیہ کا اس بارے کہنا ہے کہ مغویوں کی تلاش کیلئے پولیس، فوج اور مقامی باشندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، امید ہے چند گھنٹوں میں مغویوں کو تلاش کرکے اغواکار کے چنگل سے بازیاب کرالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں اغوا کیے گئے لوگوں کو بھی اکتوبر تک یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا۔