نیروبی : ( ویب ڈیسک ) یوگنڈا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی کی طرف جانے والی بس سرحد کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے جس کے نتیجے میں کم ازکم 21 افراد ہلاک جبکہ 49 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کی علاقائی پولیس کے ترجمان راجرز ٹیٹیکا نے بتایا کہ بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کینیا کے شہری تھے اور آٹھ یوگنڈا کے باشندے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بس مشرقی یوگنڈا کے شہر ایم بالے سے نیروبی جا رہی تھی اور ہفتے کی رات دیر گئے اسی نام کے یوگنڈا کے ایک قصبے سے سرحد کے بالکل پار کینیا کے قصبے میں گر کر تباہ ہو ئی، ڈرائیور نے بظاہر کنٹرول کھو دیا تھا جس سے گاڑی سڑک سے ہٹ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق خوفناک حادثہ بس ڈرائیوار کی طرف سے تیز رفتاری کے باعث آیا ہے تاہم ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب مشرقی افریقی ملک میں حالیہ دنوں میں حادثات میں اضافے کے بعد یوگنڈا کی حکومت سڑک کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
قبل ازیں 6 جنوری کو شمالی یوگنڈا کے شہر گلو کے قریب ایک مسافر بس ایک اسٹیشنری ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یوگنڈا کی پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کے دوران 30 دسمبر سے یکم جنوری کے درمیان صرف تین دنوں میں 104 سڑک حادثات درج کیے گئے، جن میں جنوری کے تازہ ترین حادثات کے متاثرین کے علاوہ 35 افراد ہلاک اور 114 زخمی ہوئے۔