اسرائیلی جارحیت بڑھنے لگی ،عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی عائد

Published On 10 January,2023 11:13 pm

یروشلم (ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی نے اعلان کیا کہ اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا، پولیس کو حکم دیا کہ وہ تمام پرچم اتار لے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق اسرائیل نے عوامی مقامات پرفلسطینی پرچم لہرانے پرپابندی لگادی اور انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے پولیس کو فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اسرائیل کےخلاف اشتعال انگیزی کی حوصلہ افزائی کیلئے علامتی پرچم لہرانے پرپابندی ہوگی اور اسرائیل مخالف عناصر کے ریاستی یا ان کی دہشت گردتنظیم کے پرچم سرکاری اداروں پر لگانے کی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے سینئر فلسطینی حکام کے سفری اجازت نامے منسوخ کر دیے

ان کا کہنا تھاکہ اپنی تمام توانائیاں دہشتگردی، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف استعمال کریں گے، اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا، پولیس کو عوامی مقامات پر لگے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کی۔