بیروت : ( ویب ڈیسک ) لبنانی سیاست دان، پارلیمنٹ کے سابق سپیکر 1975-90 کی خانہ جنگی کو ختم کرنے والے امن معاہدے کے معمار حسین الحسینی بدھ کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسین الحسینی نے 1963 میں قاہرہ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈپلومہ حاصل کیا، بالبیک میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی کے انتظام کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔
ایک لبنانی سیاست دان کے طور پر حسین الحسینی لبنانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر تھے اور انکی کوششوں سے طائف معاہدہ طے پایا جس کی وجہ سے 1990 میں لبنانی خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے دوران 20000 ہزار کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔
آنجہانی سیاستدان نے ’’ تحریک امل ‘‘ نامی سیاسی جماعت بھی بنائی تھی، حکومت کی جانب سے انکے انتقال پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔