امریکا:ایف اے اے کے سسٹم میں خرابی، درجنوں پروازیں مؤخر

Published On 11 January,2023 08:06 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) فیڈرل ایوی ایشن کے سسٹم نے اچانک کام کرنا بند کردیا جس کے باعث ملک بھر کی پروازیں بند ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے اس لیے مسافر اپ ڈیٹس کے لیے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں کو کل تک مؤخر کر دیں تاکہ پروازوں اور ان کی حفاظتی معلومات کی سالمیت کی توثیق کی جاسکے۔

ترجمان فیڈرل ایوی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے نظام کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو پائلٹوں کو خطرات سمیت ہوائی اڈے کی سہولیات اور طریقہ کار میں تبدیلیوں سے آگاہ کرتا ہے۔