نیودہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے بلیا میں کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی سے نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔
مقامی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون لال منی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جبکہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔