یورپی یونین کو یوکرین کی مزید حمایت کی ضرورت ہے : ارزولا فان ڈیئر

Published On 14 January,2023 07:26 am

کیرونا : ( ویب ڈیسک ) یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو روس پر دباؤ بڑھانے اور یوکرین کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

کیرونا میں سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرسن کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ یوکریین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے یورپی کمیشن کے دبائو کے باعث روسی گیس کی ترسیل میں کمی ہوئی ۔

یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو اپنی بقا کیلئے ضروری جنگی ساز و سامان حاصل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ شروع ہوئے دس ماہ ہو چکے ہیں اور یوکرینی فوج پہلے دن جیسے جوش خروش کے ساتھ لڑ رہی ہے اور ہم بھی پہلے دن کی طرح مضبوطی سے ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا  کہ بیلا روس پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی جس کا مقصد ماسکو پر جنگ کو ختم کرنے کیلئے دباؤ بڑھانا ہے۔